امریکہ افغانستان پر نظر رکھنے کے لیے فوجی اڈا قطر میں بنائے گا۔ افغانستان سے فوجی انخلا تیزی سے جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ افغانستان پر نظر رکھنے کے لیے فوجی اڈا قطر میں بنائے گا۔ افغانستان سے فوجی انخلا تیزی سے جاری ہے۔ سابق برطانوی آرمی چیف نے افغان طالبان کو افغان جنگ کا فاتح قرار دے دیا، افغانستان میں بین الاقوامی فوجی آپریشن کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ فوجی انخلا کے بعد افغان شہریوں کو مایوسی کا سامنا ہے،  سرنگ کے آخر میں روشنی کی جگہ تاریکی نظر آنے لگی، بگرام ایئربیس سے آخری امریکی فوجی بھی نکل گیا اور اپنے پیچھے تلخ یادیں چھوڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق امریکی فوج نے سیکڑوں فوجی گاڑیاں اور جنگی سازوسامان طالبان کے حوالے کردیا ہے اور طالبان نے امریکہ کے عطا کردہ ساز وسامان، جنگی وسائل  اور گاڑیوں کی تصویریں بھی سوشل میڈیا پر وائرل کی ہیں۔ واضح رہے کہ طالبان، القاعدہ اور داعش دہشت گرد تنظیموں کی خطے میں داغ بیل بھی امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل نے ڈالی تھی۔ دہشت گرد تنظیموں کو آج بھی امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل کی طرف سے دہشت گردوں کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے۔