مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حسین خانزادی مڈغاسکر کے مغرب میں واقع رونیان جزیرے میں بحر ہند کے ساحلی ممالک کی بحری افواج کے کمانڈروں کے ساتویں اجلاس میں شرکت کے لئے جب پہنچے تو فرانسیسی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل وینڈینے ان کا والہانہ استقبال کیا۔
اطلاعات کے مطابق ایرانی بحریہ کے سربراہ بحر ہند کے ساحلی ممالک کی بحری افواج کے کمانڈروں کے ساتویں اجلاس میں شرکت کے لئے رونیان جزیرے میں پہنچ گئے ہیں جہاں فرانسیسی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل وینڈیر نے سرکاری طور پر ان کا استقبال کیا۔
ایرانی بحریہ کے سربراہ نے فرانسیسی بحریہ کے سربراہ سے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔ بحر ہند کے جنوب میں واقع رونیان جزیرہ فرانس کے قبضہ میں ہے۔