مہر خبررساں ایجنسی نے یونہاپ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کیم جونگ اون نے اپنے ایک پیغام میں سید ابراہیم رئیسی کو ایران کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ شمالی کوریا کے صدر نے اپنے پیغام میں ایران اور شمالی کوریا کے درمیان تعلقات اور روابط کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے پر بھی زوردیا ہے۔
شمالی کوریا کے سربراہ نے کہا کہ ایران ایک مستقل ، طاقتور اور آزاد ملک ہے جو اپنے قومی اور ملکی مفادات کے تحفظ کے سلسلے میں کوشاں اور ترقی و پیشرفت کی سمت گامزن ہے۔ کیم جونگ اون نے کہا کہ میں شمالی کوریا کے عوام کی نیابت میں جناب رئیسی کو ایران کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور روابط کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کا خواہاں ہوں۔