پاکستانی سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں ہلاک کردیا جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں ہلاک کردیا جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے سکیورٹی اہلکار کی شناخت نائیک نزاکت خان کے نام سے ہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع سپن وام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو دہشت گرد مارے گے جب کہ مقابلے کے دوران 32 سالہ نائیک نزاکت خان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جاں بحق 32 سالہ نائیک نزاکت خان کا تعلق ضلع اٹک سے ہے، آپریشن میں مارے گے دہشت گرد ٹی ٹی پی کے سرگرم رکن تھے۔