مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیر عبدللہیان نے کہا ہے کہ ایران ، یمن میں امن و صلح کے حصول کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔
حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے گریفٹس کے ساتھ ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس ملاقات میں تاکید کی گئي ہے کہ مذاکرات کی میز پر سعودی عرب کو جنگ کے میدان میں شکست کی تلافی کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ انھوں نے کہا کہ ایران ، یمن میں امن و صلح کے حصول کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا اور یمن کے ظالمانہ محاصرے کو ختم کرنے سے یمن میں صلح کے بارے میں سعودی عرب کی نیت کا پتہ چل جائےگا۔