گارڈین کونسل کے ترجمان نے کہا کہ گارڈین کونسل نے گذشتہ رات ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات کے لئے اہل امیدواروں کے ناموں کی نہائی فہرست وزارت داخلہ کو بھیج دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  گارڈین کونسل کے ترجمان کد خدائی  نے کہا کہ گارڈین کونسل نے گذشتہ رات تیرہویں صدارتی انتخابات کے لئے اہل امیدواروں کے ناموں کی فائنل فہرست وزارت داخلہ کو بھیج دی ہے۔

گارڈین کونسل کے ترجمان نے کہا کہ گارڈین کونسل نے ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات کے امیدواروں کے بارے میں تحقیقات کا کام کل رات مکمل کرلیا اور امیدواروں کی فائنل لسٹ وزارت داخلہ کو ارسال کردی گئي ہے۔ انھوں نے کہا کہ گارڈین کونسل نے بعض افراد کے بارے میں موجود ابہامات کو دور کرنے کے لئے انھیں دعوت دی اور ہم نے ان کی وضاحت کو سنا۔