مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں فلسطین پراسرائیلی جارحیت کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ وسطی لندن کی فضا " آزاد فلسطین" اور " اللّٰہ اکبر"کے نعروں سے گونج اٹھی۔
مظاہرے میں شرکت کے لئے دیگر شہروں سے بھی عوام کی بڑی تعداد لندن پہنچی۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل سے انسانی جانوں کے ضیاع کا حساب لیا جائے، اسرائیل کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے اور اس کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ قائم کیا جائے۔