مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی اور مغربی کنارے میں اسرائیل کی جارحیت گیارہویں روز بھی جاری ہے اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 242 افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں 67 بچے اور 36 خواتین بھی شامل ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید افراد میں 36 خواتین بھی شامل ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے مزید کہا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کاروائیوں میں 4 بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی شہید اور 1108 زخمی ہوئے۔ غزہ میں شہداء کی تعداد 1500 سے زائد ہوگئی ہے۔ ادھر حماس کے عسکری ونگ کے کمانڈر محمد ضیف کو قتل کرنے کی اسرائیل کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔ اسرائیل کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی شمشیر قدس نامی جوابی کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ حماس نے اسرائیلی شرائط کے تحت جنگ بندی کی مصری تجویز کو بھی رد کردیا ہے۔
حماس کے سیاسی شعبہ کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ حماس کی طرف سے جمعرات سے جنگ بندی پر مبنی خبریں غیر مصدقہ ہیں۔
اسرائیلی افواج نے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی رہنماں کی جانب سے کی جانے والی اپیلوں و درخواستوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں زمینی و فضائی حملوں حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 242 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔
ادھر ایران اور پاکستان سمیت مختلف ممالک میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطینی اسپتال ذرائع کے مطابق مغربی پٹی میں اسرائیلی فوجیوں کے حملوں میں 26 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ جبکہ غزہ اسرائیل کی وحشیانہ اور ظالمانہ بمباری کے نتیجے میں 107 ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل کی طرف سے حماس کے بعض اہم رہنماؤں کو شہید کرنے کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔