اسرائیلی فوجیوں کی مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی شہریوں کے خلاف بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی شہریوں کے خلاف بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

ادھر غزہ پر بھی اسرائيل کے جنگی طیاروں کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق البیرا مین اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 51 فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ بیت لحم میں بھی اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں 98 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اسرائیل نے رہائشی عمارتوں کو اپنی بربریت اور جارحیت کا نشانہ بنایا ہے جبکہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نے بھی جوابی کارروائی میں صہیونیوں کے آرام و سکون کو سلب کرلیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی رہنماں کی جانب سے کی جانے والی اپیلوں و درخواستوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں زمینی و فضائی حملوں حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 212 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 60 سے زائد بچے اور 30 سےزائد خواتین شامل ہیں۔

فلسطینی تنظیموں نے غزہ کے اطراف میں صہیونی علاقوں  پر راکٹ فائر کئے ہیں ان علاقوں میں ناحل عوز بھی شامل ہے۔