مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف ڈنمارک ، امریکہ ، جرمنی ، فرانس اور لندن میں عوامی مظاہرے ہوئے ہیں مظاہرین نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور بربریت کو متوقف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین نے فلسطینی پرچم تھامے اسرائیلی سفارتخانوںکی جانب مارچ کیا۔
اطلاعات کے مطابق اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں بھی فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کیا گیا، ہزاروں مظاہرین فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے۔ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بھی اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔