مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف یورپی ممالک کے دورے کے پہلے مرحلےميں میڈرڈ پہنچ گئے ہیں، جہاں انھوں نے اسپین کے وزير خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے بدھ کے روز شام کے دورے کے دوران شام کے صدر بشار اسد اور دیگر شامی حکام کے ساتھ ملاقات اور تبادلہ خیال کیا ، ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریف شام میں مقیم فلسطینی تنظیموں کے رہنماؤں کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کی اور مقبوضہ فلسطین کی صورتحال کے بارے میں جائزہ لیا۔