اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں افغانستان کے سفارتخانہ کے سامنے افغانستان میں سید الشہداء مدرسہ کی شہید طالبات کی یاد میں مجلس ترحیم منعقد کی جائےگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں آج بروز منگل  افغانستان کے سفارتخانہ کے سامنے کابل میں سید الشہداء مدرسہ کی 80 شہید طالبات کی یاد میں مجلس ترحیم منعقد کی جائےگی۔

اطلاعات کے مطابق مجلس ترحیم آج بروز منگل بعد از ظہر 6 بجے تہران میں پاکستان روڈ پر واقع افغان سفارتخانہ کے سامنے منعقد کی جائےگی ، جس میں کابل کے سید الشہداء مدرسہ کی شہید ،بےگناہ اورمظلوم طالبات کوخراج تحسین پیش کیا جائےگا اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی اور تعزيت کا اظہار کیا جائےگا ۔ واضح رہے کہ سنیچر کے دن امریکہ نواز وہابی دہشت گردوں نے کابل میں سید الشہداء مدرسہ کے سامنے تین بم دھماکے کئے جن کے نتیجے میں 80 طالبات شہید جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوگئیں تھیں۔