مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان لندن کے دوبارہ میئر منتخب ہو گئے ہیں۔ لبیر پارٹی کی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے صادق خان نے 12لاکھ6ہزار34ووٹ حاصل کئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان کنزرویٹو پارٹی کے شان بیلی کو شکست دے کر ایک بار پھر سے لندن کے میئر منتخب ہوگئے ہیں۔کنزویٹو پارٹی کے شان بیلی 9لاکھ77ہزار601ووٹ حاصل کرسکے۔
میئر منتخب ہونے کے بعد صادق خان کا کہنا تھا کہ میں ایک امیگرینٹ کا بیٹا اور ورکنگ کلاس سے ہوں، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ مل جل کر رہیں، لندن کے شہریوں کی زندگی کو مزید بہتر کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔میرا وعدہ ہے کہ مختلف قومیتوں کو قریب لاوں گا،عالمی وبا کورونا وائرس کو ہم سب مل کر شکست دے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ صادق خان پہلی بار2016 میں لندن کے مئیر منتخب ہوئے تھے2016 میں انہوں نے دو لاکھ28ہزار وٹوں کی برتری سے الیکشن جیتا تھا۔