یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی یمن پر جارحیت اور بربریت کے جواب میں سعودی عرب پر 11 ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کرتے ہوئےآرامکو کو تباہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کی یمن پر جارحیت اور بربریت کے جواب میں سعودی عرب پر 11 ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کرتے ہوئے سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو کو تباہ کردیا ہے۔ یمنی فورسز نے آج جمعرات کو سعودی عرب کے اندر بڑا حملہ کیا اس حملے میں 11 ڈرونز اور میزائلوں نے سعودی عرب کے اقتصادی اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا یمنی فورسز نے جیزان میں سعودی عرب کے حساس ٹھکانے کو بھی نشانہ بنایا ہے ۔ یحیی سریع نے کہا کہ سعیر اور بدر نامی 7 میزائلوں سے سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو میں آگ لگا دی گئی ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ صماد نامی 4 ڈرونزکے ذریعہ سعودی عرب کے پیٹریاٹ  سسٹم کو تباہ کیا گيا ہے۔