مہر خبررساں ایجنسی نے المعلومہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں دنیا کے کیتھولک عیسائيوں کے رہنما پوپ فرانسیس نے شیعہ دینی مرجع آیت اللہ سیستانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ کیتھولک عیسائيوں کے رہنما کا عراق کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس سے قبل پوپ فرانسیس نے عراق کے وزير اعظم مصطفی الکاظمی اور عراق کے صدر برہم صالح سے ملاقات اور گفتگو کی۔ پوپ فرانسیس اور آیت اللہ سیستانی کی ملاقات ایک گھنٹے تک بند دروازوں کے پیچھے جاری رہی۔ پوپ فراسیس نے عراق کی رضاکار فورس کے ایک کمانڈر کو ایک ہدیہ بھی عطا کیا۔ پوپ فرانسیس عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے عیسائی یونٹ بابلیوں کےکمانڈر کو اپنی تسبیح بھی عطا کی۔ ذرائع کے مطابق عراق کی رضاکار فورس نے عراقی عیسائيوں اوراقلیتوں کو داعش دہشت گردوں سے تحفظ فراہم کرنے میں اہم اور بنیادی کردار ادا کیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 6 مارچ 2021 - 12:11
عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں دنیا کے کیتھولک عیسائيوں کے رہنما پوپ فرانسیس نے شیعہ دینی مرجع آیت اللہ سیستانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔