مہرخبررساں ایجسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقلکیا ہےکہ بھارت ميں مودی سرکار کی متنازع زرعی پالیسی کیخلاف کسانوں نے چکا جام ہڑتال کے تحت احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے ملک کی اہم اور مرکزی شاہراوں کو ٹریکٹرز کھڑے کرکے آمد و رفت کے لیے بند کردیاہے۔
اطلاعات کے مطابق مودی سرکار کی زرعی پالیسیوں کے خلاف ملک کی اہم اور مرکزی شاہراؤں کو ٹریکٹر اور ٹرالر رکھ کر کسانوں نے بند کردیا جس سے ٹریفک جام ہوگیا اور حکومتی افسران مظاہرین سے مذاکرات کے لیے پہنچ گئے۔
کسان مظاہرین نے گزشتہ روز ہی شاہراؤں کو بند کرنے کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد آج دارالحکومت کے مضافات میں بڑی تعداد میں نفری تعینات کی گئی ہے تاہم اس کے باوجود کسان مرکزی شاہراؤں تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ مودی سرکار کی کسان دشمن پالیسیوں پر ہزاروں مظاہرین نے نئی دہلی کے نواح ميں تين مقامات پر دھرنا دے رکھا ہے ۔ جب کہ بھارت کے یوم جمہوریہ پر ٹریکٹر ریلی نئی دہلی میں داخل ہوئی اور لال قلعہ میں سکھ جھنڈے لہرادیئے تھے۔