مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی صدر ٹرمپ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اپنی صدارت کے آخری دنوں میں کسی بھی مہم جوئی کے نتائج کے ذمہ دار ہوں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ ایک جعلی اور غیر مصدقہ فوٹو کو بہانہ بنا کر ایران پر الزام عائد کررہے ہیں۔ جواد ظریف نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی حکام کے جھوٹ بولنے کے حوالے سے تاریخ بھری پڑی ہے۔ ایرانی وزیر خآرجہ نے کہا کہ امریکی حکام نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کو بہانہ بنا کر خطے کو تباہ کیا اور بعد میں معلوم ہوا کہ امریکہ کا دعوی جھوٹا تھا۔ امریکہ نے اپنے جھوٹے اور بے بنیاد دعوے پر 7 ٹریلین ڈالر صرف کئے جبکہ 58976 امریکی ہلاک ہوئے اور اگر امریکہ نے کسی نئی مہم جوئی کا آغاز کیا تو اس میں امریکہ کو کہیں زيادہ نقصان اٹھانا پڑےگا۔