مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے لئے فلسطین اور یمن کے مظلوم اور ستمدیدہ عوام کی حمایت قابل فخر ہے۔ خطیب زادہ نے یمن کے بحران کو حل کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن کا بحران غیر ملکی مداخلت اور یمن پر مسلط کردہ سعودی جنگ کے خاتمہ اور یمنی - یمنی مذاکرات کے ذریعہ قابل حل ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کو یمن کے نہتے اور مظلوم عربوں کی حمایت پر فخر ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بائیڈن کے دورے صدارت میں امریکہ کے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس آنے کے شرائط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں امریکہ میں نئی حکومت کی تشکیل تک اظہار خیال قبل از وقت ہوگا لیکن ہمارے لئے امریکہ گفتار سے رفتار مہم ہے۔ ہم تمام حالات کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔
خطیب زادہ نے خطے میں امریکی وزير خارجہ کے دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی وزير خارجہ مائيک پمپئو اپنے مستقبل کے لئے اتحادی ممالک سے مالیات وصول کرنے کے لئے خطے کے دورے پر ہیں۔
خطیب زادہ نے شام میں ایرانی فوجی مشیروں کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے شام میں موجود ایرانی فوجی مشیروں کے لئے کوئی مشکل کھڑی کرنے کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔ انھوں نے کہا کہ شام میں ایرانی فوجی مشیر شامی حکومت کی درخواست اور بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں موجود ہیں۔