فرانسیسی جوانوں کے نام رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے پیغام کے بعد سماجی سائٹ انسٹاگرام نے رہبر معظم کی فرانسیسی زبان میں سائٹ کے صفحہ کو مسدود کردیا ہے انسٹا گرام کا یہ اقدام مغربی ممالک کی اظہار رائے کے بارے میں دوگانہ پالیسی کا مظہر ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی جوانوں کے نام رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے پیغام کے بعد سماجی سائٹ انسٹاگرام نے رہبر معظم کی فرانسیسی زبان میں سائٹ کے صفحہ کو مسدود کردیا ہے انسٹا گرام کا یہ اقدام مغربی ممالک کی اظہار رائے کے بارے میں دوگانہ پالیسی کا مظہر ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بدھ کے دن فرانسیسی جوانوں کے نام اپنے پیغام میں فرانسیسی جوانوں سے فرانسیسی صدر میکرون سے دو سوال پوچھنے کی سفارش کی تھی ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں تحریر کیا تھا کہ پیغمبر اسلام جیسی عظيم ہستی کی توہین کی فرانسیسی صدر کیوں حمایت کرتے ہیں اور ہولوکاسٹ کے بارے میں شک و تردید اور انکار کو کیوں جرم سمجھتے ہیں؟ واضح رہے کہ انسٹا گرام نے رہبر معظم کی فرانسیسی سائٹ کا صفحہ مسدود کرکے مغربی ممالک میں اظہارے رائے کے بارے میں متضاد اور دوگانہ پالیسی کا واضح ثبوت دیا ہے۔ رہبر معظم کی فرانسیسی زبان کے انسٹاگرام صفحہ نے ایکد وسرے ایڈرس " instagram.com/fr.Khamenei.ir   "  پر کام شروع کردیا ہے۔