افغان طالبان نے امریکی نیٹ ورک سی بی ایس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان نے امریکی نیٹ ورک سی بی ایس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جمعے کو طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی نیٹ ورک کو ٹیلی فون پر انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ ہم پرامید ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی الیکشن جیت جائیں گے اور افغانستان سے تمام امریکی فوجیوں کو نکال لیں گے۔

طالبان کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کورونا کے باعث خرابی صحت بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ایک دوسرے طالبان لیڈر کا سی بی ایس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، جب ہم نے ٹرمپ کو کووڈ 19لاحق ہونے کے بارے میں سنا تو ہم ان کی صحت کے بارے میں پریشان ہو گئے تھے۔