اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان کشیدگي کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگي۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ  نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان سرحدی کشیدگي کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگي۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران سے آرمینیا کے لئے ہتھیاروں کی سپلائی پر مبنی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ہمسایہ ممالک کے درمیان ٹرانزیٹ اجناس کا سلسلہ جاری ہے اور ان کا ہتھیاروں سے کوئي تعلق نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کا خواہاں ہے۔ اور جنگ کسی بھی فریق کے فائدے میں نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگي اور اس سلسلے میں سرحدوں پر کڑی نگرانی جاری ہے۔