مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے روسی فیڈریشن کے قومی دن کی مناسبت سے روسی صدر پوتین کے نام اپنے ایک پیغام میں مبارک باد پیش کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایران اور روس کی علاقائی سلامتی اور سکیورٹی کے حوالے سے مشترکہ ذمہ داریاں اور مشترکہ مفادات ہیں۔
صدر روحانی نے اپنے پیغام میں روسی حکومت اور عوام کو روسی فیڈریشن کے قومی دن کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی اور گذشتہ برسوں ميں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو دوستانہ اور عمیق قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اور روس کے خطے میں مشترکہ مفادات اور مشترکہ ذمہ داریاں ہیں۔
صدر روحانی نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے سلسلے میں دو طرفہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور دونوں ممالک اور قوموں کے درمیان تعلقات مشترکہ مفادات اور اہداف پر استوار ہیں۔ صدر روحانی نے اپنے پیغام میں باہمی گفتگو اور مذاکرات کے سلسلے میں جاری رکھنے پر تاکید کی۔