مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج 31 مارچ مطابق 12 فروردین یوم اسلامی جمہوریہ ایران ہے جو ایران میں حکومت کا " اسلامیت اور جمہوریت " پر مشتمل نیا ماڈل ہے۔ ایرانی عوام نے 40 سال قبل اپنی مرضی اور ارادے کے مطابق اسلامیت اور جمہوریت پر مبنی نظام کا انتخاب کیا اور اسلامی جمہوری نظام کا انتخاب کرکے ایسی حکومت کی داغ بیل ڈالی جو الہی معارف اور دینی تعلیمات کا آئینہ دار تھی۔ یہ دن ایران کی تاریخ میں ایرانی عوام کے عزم و ارادے اور حکومت کی تشکیل میں ان کی شراکت کا مظہر ہے۔ ایرانی قوم نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے ابتدائی ایام میں رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی ( رح) کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے تاریخ ساز ریفرنڈم میں اپنی آگاہانہ شرکت کے ساتھ اسلامی جمہوری نظام کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کے ابتدائی دنوں میں ہی پوری دنیا پر اس بات کو واضح کر دیا کہ اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ وہ خود کریں گے اور کسی کوملکی امور میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔12 فروردین کے ریفرندم میں 98 فیصد عوام نے اپنا ووٹ استعمال کرکے اسلامیت اور جمہوریت پر مبنی نظام کا انتخاب کیا ، ایرانی عوام نے اسلامی جمہوریہ کے ذریعہ دنیا میں حکومت کا ایک نیا ماڈل پیش کیا۔ ایران میں انقلاب اسلامی نے امریکی جمہوریت کا پردہ بھی چاک کردیا کیونکہ امریکہ کے حمایت یافتہ عرب ممالک میں کہیں بھی جمہوریت کا نام نشاں نہیں ہے۔ امریکہ نے عرب ڈکٹیٹروں کی حمایت کرکے عرب عوام کے جمہوری حقوق کو پامال کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایرانی میں قائم اسلامی جمہوری حکومت نے ثابت کردیا ہے کہ اسلامی جمہوری حکومت کے نئے ماڈل میں بھی ملک و قوم کو ترقی اور پیشرفت کے اوج تک پہنچایا جاسکتا ہے۔ ایران نے اسلامی جمہوری نظام کے سائے میں سیاسی، دفاعی ، سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر متعدد شعبوں میں خاطر خواہ ترقی کرکے ثابت کردیا ہے کہ امریکہ کے بغیر بھی ترقی اور پیشرفت حاصل کی جاسکتی ہے ۔ امریکہ آج ایران کی پیشرفت اور ترقی کو روکنا چاہتا ہے، امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کا اصلی مقصد ایران کو اس کے اعلی اہداف سے روکنا ہے لیکن ایران کے پاس شہید قاسم سلیمانی جیسے عظیم کمانڈر اور سپاہی موجود ہیں جو ملک کے ہر شعبہ میں ترقی اور پیشرفت کی سمت گامزن ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 31 مارچ 2020 - 13:04
آج 31 مارچ مطابق 12 فروردین یوم اسلامی جمہوریہ ایران ہے جو ایران میں اسلامی جمہوری حکومت کا " اسلامیت اور جمہوریت " پر مشتمل نیا ماڈل ہے ۔