مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اعیاد رجبیہ، عید نوروز اور عید مبعث کی مناسبت سے بعض قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست کو منظور کرلیا ہے۔ عدلیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے ایک خط میں جیلوں سے قیدیوں کی تعداد کو کم کرنے کی ضرورت کے پیش نظر اعیاد رجبیہ، عید نوروز اور عید مبعث (ص) کی مناسبت سے بعض قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست کی۔ جسے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے درخواست میں ذکر شدہ شرائط کے ساتھ منظور کرلیا۔
اجراء کی تاریخ: 17 مارچ 2020 - 21:29
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اعیاد رجبیہ، عید نوروز اور عید مبعث کی مناسبت سے بعض قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست کو منظور کرلیا ہے۔