اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نےامریکہ کے بزدلانہ ، مجرمانہ اور دہشت گردانہ اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر جنرل سلیمانی کی شہادت کے نتیجے میں امریکہ کا خطے سے خاتمہ ہوجائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نےامریکہ کے بزدلانہ اور مجرمانہ اور دہشت گردانہ اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر جنرل سلیمانی کی شہادت کے نتیجے میں امریکہ کا خطے سے خاتمہ ہوجائے گا۔

انھوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد اسٹراٹیجک بنیادوں پر امریکہ کا خطے سے خاتمہ ہوجائےگا۔

میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی گذشتہ دہائیوں میں خطے میں امریکہ کی اسٹراٹیجک شکستوں اور ناکامیوں کے معمار تھے اور جنرل سلیمانی کے بزدلانہ قتل کے نتیجے میں خطے سے امریکہ کا مکمل خاتمہ ہوجائےگا۔ انھوں نے کہا کہ سپاہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی مظلومانہ شہادت کا امریکہ سے سخت انتقام لے گی لیکن اس کا وقت اور جگہ ہم معین کریں گے۔

میجر جنرل حسین سلامی نے شہید قاسم سلیمانی کی شہادت پر مبارکباد اور تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی ایک بے مثال ، بے نظیر ، گہری شخصیت کے حامل، اسلامی، اخلاقی، انسانی اقدار کے پابند تھے۔

انھوں نے کہا کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی ایک فداکار، سنجیدہ ، شجاع اور متواضع انسان تھے انھوں نے خطے میں امریکی پالیسیوں کو ناکام بنانے اور امریکہ کے پروردہ دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی نے فلسطینی محاذ کو مضبوط اور قوی بنا کر اسرائیل کو لب گور پہنچا دیا ہے۔ اور آج فلسطینی بچے اور جوان اسرائیل کا مقابلہ پتھروں سے نہیں بلکہ راکٹوں اور میزائلوں سے کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ حاج قاسم سلیمانی کی مقبولیت فلسطینیوں میں ناقابل توصیف ہے۔

انھوں نے کہا کہ میجر جنرل سلیمانی کی رفت و آمد اور آنا جانا  آشکارا تھا ، وہ ان رہنماؤں میں نہیں تھے جو چھپ کر اور مخفیانہ کام کرتے ہیں ، سامراجی طاقتوں کے ساتھ ان کا مقابلہ پوشیدہ نہیں تھا ۔ انھوں نے سامراجی طاقتوں اور اسرائیل کے خلاف اسلامی مزاحمتی تنظیموں کو بہت ہی مضبوط کیا، جنرل قاسم سلیمانی نے افغانستان ، عراق، شام ، لبنان ، فلسطین اور یمن میں مظلوم مسلمانوں اور امریکہ کے ظلم و ستم کا نشانہ بننے والے لاچار، بے بس اور مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں درخشاں کارنامے انجام دیئے ہیں جو تاریخ کے اندر جلی حروف میں یاد رکھے جائیں گے۔