اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حسین خانزادی پاکستانی بحریہ کے سربراہ کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر ہیں ، جہاں انھوں نے پاکستنای بحریہ کے سربراہ سے بحری سلامتی و سکیورٹی کے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حسین خانزادی پاکستانی بحریہ کے سربراہ کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر ہیں ، جہاں انھوں نے پاکستانی بحریہ کے سربراہ سے بحری سلامتی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ ایرانی بحریہ کے سربراہ نے پاکستان کو دوست اور برادر ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ ایرانی بحریہ پاکستانی بحریہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے ۔ خانزادی نے غیر علاقائی طاقتوں کو خطے کے امن و ثبات کے لئے خطرہ قراردیتے ہوئے کہا کہ علاقائی ممالک خطے کے سکیورٹی امور کو احسن طریقہ سے انجام دے سکتے ہیں ۔ ایڈمرل حسین خانزادی نے پاکستانی بحریہ سے مشترکہ بحری مشقوں ميں شرکت کرنے پر بھی زوردیا۔ پاکستانی بحریہ کے سربراہ نے بھی ایران کو خطے کا اہم ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ دوستانہ ، برادرانہ اور دیرینہ تعلقات ہیں اور ایران مشرق و مغرب کو متصل کرنے میں ایران اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ پاکستانی بحریہ کے سربراہ نے گوادر اور چابہار بندرگاہوں کو دونوں ممالک کے اقتصاد کے لئے بھی اہم قراردیا۔