مہر خبررساں ایجنسی نے عراقی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی ایران کا دورہ کریں گے۔عراقی سائٹ گلگامش کے مطابق عراق کے وزیر اعظم نے اس سے قبل سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جہاں اس نے سعودی عرب کے بادشاہ اور ولیعہد سے ملاقات اور گفتگو کی۔ ذرائع کے مطابق عراق کے وزير اعظم سعودی ولیعہد محمد بن سلمان اور ایران کے صدر حسن روحانی کو ایک مشترکہ اجلاس میں بغداد دعوت دینا چاہتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں۔ عراقی حکام کے مطابق عراقی وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب کامیاب رہا ہے اور اب وہ ایران کا دورہ کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 29 ستمبر 2019 - 14:17
عراقی ذرائع کے مطابق عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی ایران کا دورہ کریں گے۔