امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں دعوی کیا کہ مادورو ناجائز مافیا ریاست کے رکن ہیں اور وہ وینزویلا کے بحران کے ذمہ دار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں دعوی کیا کہ مادورو ناجائز مافیا ریاست کے رکن ہیں اور وہ وینزویلا کے بحران کے ذمہ دار ہیں۔ مائیک پومپیو نے تمام ملکوں سے امریکہ کے اپوزیشن لیڈر جوان گوائیڈو کو صدر تسلیم کرنے کے فیصلے کی تائید کرنے کو کہا۔

مائیک پومپیو نے مدورو کا ساتھ دینے والے ملک چین اور روس پر بھی تنقید کی اور کہا کہ وہ اصول نہیں دیکھ رہے بلکہ مالی مفاد کی وجہ سے ایسا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین اور روس سالوں میں کی گئی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری واپس ملنے کی امید پر ناکام حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ روس نے بھی امریکہ کو مداخلت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے، روسی سفیر ویسیلی نیبینزیا کا کہنا تھا کہ وینزویلا امن اور سلامتی کے لیے خطرہ نہیں ہے، امریکہ کا مقصد معاملے میں مداخلت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ لاطینی امریکہ کی قدیم تاریخ کو بدلنا چاہتا ہے اور واشنگٹن نے اس سے گھر کے پچھلے حصے کی طرح برتاؤ کیا ہے جہاں وہ جو چاہے کرسکیں۔

یاد رہے کہ روس نے سیکیورٹی کونسل کے بیانیے، جس میں ’گوائیڈو کی پوری طرح حمایت‘ کا کہا گیا تھا، کو روکنے میں کامیابی حاصل کرلی۔