مہر خبررساں ایجنسی نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے خونخوار ولیعہد محمد بن سلمان نے امریکی وہائٹ ہاؤس کوسعودی صحافی جمال خاشقجی کے انتہا پسند ہونے کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔
اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق خاشقجی کے لاپتہ ہونے کے چند دن بعد محمد بن سلمان نے امریکی صدر ٹرمپ کے یہودی داماد جیراڈ کوشنر کے ساتھ گفتگو میں کہا تھا کہ جمال خاشقجی ایک دہشت گرد اور انتہا پسند مسلمان تھا ۔ امریکی اخبار کے مطابق محمد بن سلمان کی کوشنر کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو سعودی عرب کی طرف سے خآشقجی کے بہیمانہ قتل کے اعتراف سے پہلے کی ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق محمد بن سلمان نے جان بولٹن اور کوشنر کے ساتھ گفتگو میں سعودی عرب اور امیرکہ کے باہمی اتحاد پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کا تعلق اخوان المسلمین سے تھا۔