مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی عرب کی سرکاری خبـررساں ایجنسی واس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے اٹارنی جنرل سعود بن عبداللہ المعجب کا کہنا ہے کہ ترکی سے دریافت ہونے والی اطلاعات کے مطابق سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد نے اسے پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت قتل کیا ہے۔
سعودی عرب کے اٹارنی جنرل نے کہا کہ سعودی عرب اور ترکی کی مشترکہ ٹیموں کی مشترکہ تحقیقات کے ابتدائی مرحلے میں یہ نتیجہ حاصل ہوا ہے کہ خشقجی کے قتل میں ملوث سعودی عرب کے اہلکاروں نے اسے پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت قتل کیا ہے۔ اس نے کہا کہ خاشقجی کے بہیمانہ قتل کی تحقیقات کا سلسلہ حقائق کے سامنے آنے تک جاری رہےگا۔