امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی نے ٹیلیفون پر علاقائی امور کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی نے ٹیلیفون پر علاقائی امور کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔ در نوں رہنماؤں نے اس گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل امریکی سینیٹ کے ایک رکن نے قطر اور سعودی عرب کو روس سے ایس 400 خریدنے کے بارے میں خـبردار کیا تھا ۔ ادھر سعودی عرب خود روس سے ایس 400 خریدنا چاہتا ہے لیکن وہ یہ نہیں چاہتا کہ قطر بھی روس سے ایس 400 خریدے۔ لہذا سعودی عرب نے قطر کو اس سلسلے میں فوجی کارروائی کی دھمکی بھی دی تھی جسے قطر نے مردود قراردیدیا ہے۔