امریکہ اور ترکی نے شام میں امریکہ کے حمایت یافتہ کرد باغیوں کے زیر قبضہ شہر منبج میں امن و استحکام کے لیے ایک " نقشہ راہ " پر اتفاق کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور ترکی نے شام میں امریکہ کے حمایت یافتہ کرد باغیوں کے زیر قبضہ شہر منبج  میں امن و استحکام کے لیے ایک " نقشہ راہ  "  پر اتفاق کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو اور ترکی کے وزیر خارجہ  مولود چاوش اوغلو کے درمیان ملاقات ہوئی جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان کردوں کے زیر قبضہ شہر منبج میں قیام امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے طویل گفتگو ہوئی اور دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک روڈ میپ پر بھی اتفاق کرلیا گیا۔امریکہ اور ترکی کے وزرائے خارجہ کے درمین ملاقات کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شام کے شمالی شہر منبج میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ایک روڈ میپ کا خاکہ متعین کرلیا گیا ہے جب کہ اس اہم معاملے میں مزید پیش رفت کے لیے ترکی کے وزیر خارجہ آئندہ ماہ 4 جون کو واشنگٹن کا دورہ بھی کریں گے۔