روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے فرانس کے صدر میکرون سے ملاقات میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کے تحفظ پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والےمشترکہ ایٹمی معاہدے کا ایران کے دفاعی اور میزائل پروگرام سے کوئی ربط نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون سے ملاقات میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کے تحفظ پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والےمشترکہ ایٹمی معاہدے کا ایران کے دفاعی اور میزائل پروگرام سے کوئی ربط نہیں ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ اگر مشترکہ ایٹمی معاہدے کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو اس کے دنیا پر سنگین اور منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ روسی صدر نے کہا کہ امریکہ کے ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے کے باوجود ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے پر باقی ہے اور ہم ایران کے اس اقدام کی قدر کرتے ہیں۔ اس ملاقات میں فرانس کے صدر نے بھی کہا کہ یورپی کمپنیاں ایران میں باقی رہیں گی اور یورپی ممالک مشترکہ ایٹمی معاہدے  کے مطابق عمل کرنے کے پابند ہیں۔ میکرون نے شام میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔