مہر خبررساں ایجنسی نے یورو نیز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ کی وزیر اعظم نے روس کے 23 سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں 7 دنوں کے اندر برطانوی سر زمین چھوڑنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔ اطلاعات کے مطابق برطانیہ نے 10دن قبل برطانیہ میں سابق روسی جاسوس کی موت ایک زہریلے کیمیکل کی وجہ سے ہونے کے بارے میں روس سے وضاحت طلب کی تھی اور روس کو مہلت دی تھی لیکن روس کی جانب سے کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی جس پر آج برطانیہ کی نیشنل سکیورٹی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں روس کے 23 سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہناتھا کہ فیصلہ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کے بعد کیا گیاہے اور یہ فیصلہ روس کا برطانیہ میں جاسوسی نیٹ ورک توڑنے کیلئے کیا گیاہے۔ برطانوی وزير اعظم نے روس کے ساتھ اعلی سطح کی گفتگو بھی معطل کردی ہے جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے وزراء خارجہ کی ملاقات منسوخ کردی گئی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 14 مارچ 2018 - 18:41
برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسامے نے روس کے 23 سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں 7 دنوں کے اندر برطانوی سر زمین چھوڑنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔