مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے لندن میں ایرانی سفارتخانہ پر صادق شیرازی شرپسندوں کے حملے کے بعد تہران میں برطانوی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے یورپی امور کے ڈائریکٹر نے تہران میں برطانوی سفیر نیکلس ہیپٹن کو ووارت خارجہ طلب کرکے ایرانی احتجاج ابلاغ کیا ۔ اس سے قبل ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے برطانوی سفیر کو ایران کے احتجاج سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ لندن میں ایران کے سفارتخانہ پر حملے کے سلسلے میں برطانوی حکومت کی غفلت نمایاں ہے ۔ لندن میں ایران کے سفیر حمید بعیدی نژاد نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت نے اس واقعہ پر معافی مانگ لی ہے۔ ذرائع کے مطابق شیرازی گروپ کو برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کی حمایت حاصل ہے ۔ باخبر ذرائع کے مطابق برطانیہ شیعوں اور سنیوں کے درمیان اختلافات ڈالنے کے لئے منحرف سنی اور شیعہ گروہ پیدا کرتا رہتا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 10 مارچ 2018 - 20:39
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے لندن میں ایرانی سفارتخانہ پر شیرازی شرپسندوں کے حملے کے بعد تہران میں برطانوی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔