مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لندن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر حمید بعیدی نژاد نے اپنے ٹوئيٹر پیغام میں ایرانی سفارتخانہ پر شیرازی فرقہ کے شرپسندوں کے حملہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتخانہ پر حملہ کرنے والے صادق شیرازی کے طرفدار شرپسندوں کو گرفتار کرلیا گيا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ چند شر پسند افراد سفارتخانہ کی دیوار پھلانگ کرسفارتخانہ کے اندر پہنچ گئے ۔ شرپسندوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے پرچم کو سرنگوں کرکے اس کی توہین کی ۔ ایرانی حکام کے خلاف نعرے بازی کی اور اہلسنت کے مقدسات کی بھی توہین کی۔ انھوں نے کہا کہ حملہ آوروں نے سید صادق شیرازی اور اس کے بیٹے سید حسین شیرازی کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ برطانوی حکومت نے اس واقعہ پر معافی مانگتے ہوئے حملہ آور شرپسندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ادھر سید صادق شیرازی کے میڈيا انچارج نے کہا ہے کہ ایرانی سفارتخانہ پر حملہ آوروں کا تعلق شیرازی گروہ سے ہے اور شیرازي گروہ عراق اور دیگر ممالک ميں بھی ایران کے خلاف اپنے اقدامات کو جاری رکھےگا۔
اجراء کی تاریخ: 10 مارچ 2018 - 00:24
لندن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر بعیدی نژاد نے ایرانی سفارتخانہ پر شیرازی فرقہ کے طرفداروں کے حملہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتخانہ پر حملہ کرنے والے صادق شیرازی کے طرفدار شرپسندوں کو گرفتار کرلیا گيا ہے۔