اجراء کی تاریخ: 9 مارچ 2018 - 17:59

شام کے شہر عفرین میں شامی کردوں نے ترکی کی حملہ آور فوج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ترکی کے مزید 10 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شہر عفرین میں شامی کردوں نے ترکی کی حملہ آور فوج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ترکی کے مزید 10 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کے حملہ آور فوجیوں نے عفرین کے قریب چند اہم علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ عفرین شہر سے عام شہریوں کے فرار کا سلسلہ بھی جاری ہے۔