مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک فوج کی شام کے شہر عفرین پر سنی کردوں کے خلاف فوجی یلغار کا سلسلہ جاری ہے ترک فوج کے تازہ ترین حملے میں 20 کرد شہری ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ترک فوج نے عفرین کے گاؤں شران، میدانکی اور حاج خلیل پر ہوائی حملے کئے ہیں جن کے نتیجے میں 20 کرد شہری ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ترک فوج نے 20 جنوری کو شام کے سرحدی شہر عفرین پر کردوں کے خلاف فوجی یلغار کا آغاز کیا جس میں اب تک سکڑوں کرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 3 مارچ 2018 - 13:00
ترک فوج کی شام کے شہر عفرین پر سنی کردوں کے خلاف فوجی یلغار کا سلسلہ جاری ہے ترک فوج کے تازہ ترین حملے میں 20 کرد شہری ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔