مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں سکیورٹی فورسز کے آّپریشن کے دوران ایک علیحدگی پسند ہلاک ہوگیا ہے۔
اطلاعات کےمطابق ضلع بانڈی پورہ کے علاقے ہاجن میں بھارتی فوج کے آپریشن کے دوران ایک علیحدگی پسند ہلاک ہوگیا۔ کشمیر پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے علیحدگی کا تعلق شدت پسند گروپ سے تھا اور وہ بھارتی فوج کے ساتھ مقابلے کے دوران مارا گیا۔