مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ حسن روحانی کا ہندوستان کے صدارتی محل میں ہندوستان کے صدررام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے شاندار استقبال کیا۔ صدر حسن روحانی کل سہ پہر کو حیدر آباد کا دورہ مکمل کرکے دارالحکومت دہلی پہنچے۔جہاں آج صبح ہندوستان کے صدارتی محل میں ہندوستانی صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر روحانی کا شاندار استقبال کیا۔ ۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے ترانے پیش کئے گئے اورصدر حسن روحانی کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی پیش کی گئی اور دونوں ممالک کے صدور نے اپنے ہمراہ وفود کا تعارف کرایا۔ اس کے بعد صدر حسن روحانی نے مہاتما گاندھی کے مزار پر پہنچے اور پھول چڑھائے۔ صدر حسن روحانی اور ہندوستانی وزير اعظم کے درمیان ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے مابین کئی معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے اور چابہار بندرگاہ کے حوالے سے بھی اہم فیصلے ہونے کی توقع ہے۔
اجراء کی تاریخ: 17 فروری 2018 - 09:42
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ حسن روحانی کا ہندوستان کے صدارتی محل میں ہندوستان کے صدر اور وزیر اعظم نے شاندار استقبال کیا۔