مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی نائب صدرمائیک پنس کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کے دورہ مشرق وسطیٰ کومسترد کردیا ہے۔فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی نائب صدرمائیک پنس کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کے دورہ مشرق وسطیٰ کومسترد کردیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ امریکی نائب صدر کا خطے میں خیر مقدم نہیں کیا جانا چاہیے۔ حماس کے ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے بیت المقدس کے بارے میں متنازع بیان دینے اور القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیئے جانے کے مؤقف کے بعد مائیک پنس کا فلسطین اور خطے میں استقبال کا کوئی جواز نہیں۔ واضح رہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پنس مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں، وہ اس 4 روزہ دورے کے دوران مصر، اردن اور اسرائیل جائیں گے۔
اجراء کی تاریخ: 21 جنوری 2018 - 16:52
فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی نائب صدرمائیک پنس کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کے دورہ مشرق وسطیٰ کومسترد کردیا ہے۔