امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رہا ہے اورپاکستان کا یہ رویہ امریکہ کے لئے ناقابل قبول ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رہا ہے اورپاکستان کا یہ رویہ  امریکہ کے لئے ناقابل قبول ہے۔

اطلاعات امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنا امریکہ کو قبول نہیں جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو کہا ہے کہ وہ ان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم نہ کرے جو امریکہ کے لیے خطرہ ہیں، ہم دیکھ رہے ہیں پاکستان مسلسل ان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کررہا ہے جو امریکہ کے لیے خطرہ ہیں۔

سی آئی اے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کی محفوظ پناہ گاہیں ختم نہ کرنے پر امریکہ نے پاکستان کو سکیورٹی کی مد میں دی جانے والی 2 ارب ڈالر کی امداد معطل کی جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان سے متعلق ٹوئٹ کے بعد پاکستان کو ہر قسم کی سکیورٹی امداد روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ادھر پاکستان نے امریکی صدر اور امریکی سی آئی اے کے الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں اپنی شکست کا نزلہ پاکستان پر گرا رہا ہے۔ پاکستانی حکام افغانستان جنگ میں امریکہ کا تعاون کرنے پر پشیمان بھی ہیں۔