اجراء کی تاریخ: 23 دسمبر 2017 - 21:55

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی اعلی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔ جہاں وہ 6 ممالک کے پارلیمانی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی اعلی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔ جہاں وہ 6 ممالک روس، ایران، چین، ترکی، افغانستان اور پاکستان کے پارلیمانی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ لاریجانی کا پاکستانی حکام نے بین الاقوامی ایئر پورٹ پر والہانہ استقبال کیا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان میں ہونے والے 6 ممالک کے پارلیمانی سربراہی اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔