مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ آج فلسطین کے خلاف امریکی صدر کے معاندانہ اور غیر قانونی اعلان کے بارے میں لبنانی عوام سے خطاب کریں گے۔
سید حسن نصر اللہ آج مقامی وقت کے مطابق تین بجے قوم سے خطاب کریں گے اور بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قراردینے کے امریکی صدر کے معاندانہ اعلان کے مضمرات کے بارے میں لبنانی عوام کو آگاہ کریں گے۔