مہر خبررساں ایجنسی نے بلومبرگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کےسعودی عرب میں مستعفی وزیراعظم سعدحریری سعودی عرب سے لبنان کے بجائے فرانس روانہ ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فرانس کے صدر میکرون نے سعودی عرب پر سعد حریری کی آزادی کے لئے شدید دباؤ قائم کیا جس کے بعد سعودی عرب نے سعد حریری کو فرانس جانے کی اجازت دیدی ۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب شام، عراق اور یمن کی طرح لبنان میں بھی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے اس کی ابتدائی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں لیکن ختم نہیں ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق فرانس نے سعد حریری کی آزادی کے بدلے سعودی عرب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 18 نومبر 2017 - 10:25
لبنان کےسعودی عرب میں مستعفی وزیراعظم سعدحریری سعودی عرب سے لبنان کے بجائے فرانس روانہ ہوگئے ہیں۔