مہر خبررساں ایجنسی نے یورو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب نے ایران کے خلاف دھمکیوں اور لفظی حملوں میں اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے ،سعودی عرب اور اسرائیل دونوں کو خطرہ لاحق ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل اور سعودی عرب کے ایران پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات یکساں ہیں دونوں کا کہنا ہے کہ ایران ،عرب ممالک میں مداخلت کررہا ہے اور سعودی عرب اور اسرائیل کے توسیع پسندانہ ، مذموم اور ناپاک عزائم کے خلاف ایران سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ ادھر ایران نے سعودی رعب اور اسرائیل کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی عراق اور شام میں موجودگی وہاں کی حکومتوں کی درخواست پر ہے اور ایران کا کوئی سپاہی یمن میںم وجود نہیں ہے۔ یمنی عوام کے اندر ایران کے بغیر بھی سعودی عرب کو شکست دینے کی ہمت ہے۔ ایران صرف انسانی بنیادوں پر بین الاقوامی امدای ٹیموں کے ذریعہ یمن میں خوراک اور طبی امداد فراہم کررہا ہے جبکہ سعودی عرب طبی امداد اور خوراک کو بھی یمن کے نہتے عرب شہریوں تک پہنچنے میں مانع ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ نام نہاد اور غدارخادم الحرمین کا ناپاک اور مکروہ چہرہ عالم اسلام کے سامنے نمایاں ہوگیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ سعودی کے حکمراں امریکی ایجنٹ اور آلہ کار ہیں جو حرمین شریفین کو امریکہ کے مفاد میں استعمال کررہے ہیں اور فلسطینی و یمنی عربوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 12 نومبر 2017 - 18:52
اسرائیل اور سعودی عرب نے ایران کے خلاف دھمکیوں اور لفظی حملوں میں اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو اسرائیل سے نہیں بلکہ ایران سے خطرہ لاحق ہے۔