سعودی عرب نے پہلی بار خواتین کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت دیدی ہے۔ سعودی عرب کی خواتین آئندہ سال سے اسٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے پہلی بار خواتین کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت دیدی ہے۔ سعودی عرب کی خواتین آئندہ سال سے اسٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گی۔ سعودی عرب کے تین بڑے شہروں ریاض، جدہ اور دمام میں خواتین کو آئندہ سال سے اہل خانہ کے ساتھ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی۔ سعودی عرب میں کھیلوں کے چیئرمین اسپورٹس اتھارٹی ترکی الشیخ کا کہنا ہے کہ تین اسٹیڈیم میں تیاریاں کی جائیں گی تاکہ خواتین اہل خانہ کے ہمراہ میچ دیکھ سکیں ۔اسٹیڈیم میں ریسٹورینٹ، کیفے اور مانیٹر اسکرین لگائی جائیں گی۔سعودی عرب میں ہونے والی یہ اصلاحات ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں جاری ہیں۔ سعودی ولیعہد امریکی سرپرستی میں وہابی انتہا پسندی کا با تدریج خاتمہ کرنے کے منصوبے پر گامزن ہیں۔ سعودی عرب کے تعلیمی نصاب میں بڑے پیمانے پر تبدیلی لائی جارہی ہے۔