مہر خبررساں ایجنسی نے ای بی سی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے ایران کی چاہ بہار بندرگاہ کے ذریعے افغانستان سے تجارت کا آغاز کرتے ہوئے گندم سے لدا پہلا جہاز روانہ کردیا ہے۔ ہندوستان کی جانب سے یہ شپمنٹ افغانستان کے لیے ایک تحفہ ہے جس کو کنڈالا کی مغربی بندرگاہ سے بھیجا گیا تھا اور افغانستان کے ٹرک ایرانی بندرگا چاہ بہار سے گندم کو اٹھا لیں گے۔ پاکستان اپنی سرزمین سے ہندوستان کو افغانستان سے تجارت کی اجازت نہیں دے رہا ہے کیونکہ دونوں ممالک کے تعلقات اس وقت کشیدہ ہیں۔ ہندوستانی وزیرخارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ یہ شپمنٹ بھارت، افغانستان اور ایران کے درمیاں خطے میں تجارت اور کاروبار کو وسعت دینے کا آغاز ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان، ایران اور افغانستان کی جانب سے گزشتہ سال جون میں اس پورٹ کو متعارف کرایا گیا جس کا ایک بڑا مقصد افغانی مصنوعات کو بھارتی مارکیٹ تک رسائی دلانا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 30 اکتوبر 2017 - 00:28
ہندوستان نے ایران کی چاہ بہار بندرگاہ کے ذریعے افغانستان سے تجارت کا آغاز کرتے ہوئے گندم سے لدا پہلا جہاز روانہ کردیا ہے۔