اجراء کی تاریخ: 18 اکتوبر 2017 - 20:57

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگيری ایک اعلی وفد کے ہمراہ 3 روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ترکی کے اعلی حکام سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگيری ایک اعلی وفد کے ہمراہ 3 روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ترکی کے اعلی حکام سے باہمی تعاون اور  دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ایران کے نائب صدر گروپ ڈی اے کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے گروپ ڈی اے (D8 )  اس گروپ میں ایران ، ترکی، پاکستان، بنگلہ دیش ، انڈونیشیا، ملائشیا ، مصر اور نائجیریا شامل ہیں۔ اس گروپ نے اپنا کام 1997 سے شروع کیا ہے۔