مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی دھمکی کے ردعمل میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار ملکی سلامتی اور حفاظت کے طاقتور محافظ ہیں۔ امریکی صدر کی جانب سے شمالی کوریا کے خلاف کارروائی کی دھمکی کے ردعمل میں شمالی کوریا کے رہنما کا حکمراں جماعت کی سینٹرل کمیٹی کی رولنگ ورکنگ پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رواں ہفتے شمالی کوریا نے دو مزید نیوکلیئرمیزائل لانچ کرتے ہوئے اپنے 6 جوہری تجربات کو مکمل کیا جو امریکہ کی سرزمین کو تباہ کرنے کی صلاحیت میں اہم پیشرفت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے نیوکلیئر ہتھیار ان کی ملک کی حاکمیت اور تحفظ کے طاقتور محافظ ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ شمالی کوریا سے کسی قسم کے مذاکرات کرنا بیکار ہیں اور اس سے نمٹنے کیلئے ایک ہی چیز کام کرے گی ۔
اجراء کی تاریخ: 9 اکتوبر 2017 - 11:01
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دی گئی دھمکی کے ردعمل میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار ملکی سلامتی اور حفاظت کے طاقتور محافظ ہیں۔